the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے










 جمہوریہ وسطی افریقہ میں 3 روز سے جاری مسلم کش فسادات میں50 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اینٹی بلاکا کے نام سے سرگرم عیسائی ملیشیا کے مسلح دہشت گردوں کے حملے کے بعد کشیدگی بڑھ گئی۔ افریقن یونین فورس ایم آئی ایس سی اے کے حکام نے دارالحکومت بنگوئی سے 380 کلومیٹرشمال مغرب میں واقع کان کنی کے حوالے معروف قصبے بمبری میں پیر سے



جاری فسادات میں 50 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد مشتعل مسلمان نوجوانوں نے جوابی کارروائیاں شروع کردیں اور فسادات نے پورے قصبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں موجود غیر ملکی فوجی دستے تشدد کے تازہ واقعات پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انھیں تاحال کامیابی نہیں ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ جمہوریہ وسطی افریقہ میں گزشتہ ایک سال سے مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان جاری جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں۔ لگ بھگ 10 لاکھ لوگوں کو اپنے گھروں سے بے دخل ہونا پڑا ہے اور ملک کی بیشتر مسلمان آبادی سوڈان اور چاڈ سے منسلک ملک کے شمالی علاقوں کی طرح ہجرت کر گئی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.